کاروار20/ستمبر(ایس او نیوز) شمالی کینرا ٹورزم ڈپارٹمنٹ کی طرف سے انٹرنیشنل ٹورزم ڈے کی مناسبت سے مضمون نویسی اور فوٹو گرافی کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ ضلع شمالی کینرا کے مضمون نگار اور فوٹو گرافر اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلے میں شامل ہونے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔
اس مقابلے میں شریک ہونے کے خواہشمند800الفاظ پر مبنی اپنے ہاتھ سے کنڑا زبان میں لکھے ہوئے مضامین اور ٹورسٹ پوائنٹ کی نظر سے کیمرے سے نکالی گئی 8x6 کی دو تصویریں 23/ستمبر تک براہ راست یا بذریعہ ڈاک اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورزم ڈپارٹمنٹ کاروارکے پتے پر روانہ کریں۔ مزید معلومات کے لئے اس ٹیلی فون نمبر پر رابطہ قائم کریں: 221172. 08382